چنتامنی:7 /ستمبر(محمد اسلم ؍ ایس او نیوز)بدعنوان افسروں کے خلاف کارروائی کا عزم کرنے والے اے سی بی افسروں نے آج علی الصباح 06:00بجے چنتامنی شہر کے باگے پلی روڈ پر موجود پریتی پبلیک اسکول کی مالکین کے شوہر شرنیواس ریڈی کے مکان پر چھاپے مارکرکروڑوں روپئے مالیت کے اثاثہ جات کے دستاویزات ضبط کرکہ تحقیقات کررہے ہیں ۔زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چکبالاپور ضلع اے سی بی افسرس اور بنگلور رورل کے اے سی بی کے سپرنٹنڈنٹ آفس پولیس اُما پرسنا دونوں ٹیموں نے بیک وقت شہر کے باگے پلی روڈ پر موجود شرنیواس ریڈی جو کولار ضلع کے انڈسٹریل ڈپارنمٹ کے ڈائرکٹرکے عہد پر فائز ہے ان کے مکان پر چھاپہ مارکر گھر میں موجود کئی کروڑوں روپئے مالیت کے جائیدادو ں کے دستاویزات کا جائزہ لیا ہے ۔بتایا جارہا ہے شرنیواس ریڈی کے بیوی پریتی اسکول کی مالکین ہے اور ان کے تین پرائیویٹ اسکول ایک ہی نام سے چلا رہی ہے جو اسکول کی جائیداد ہے وہ ان کے بیوی کے والد کی جائیداد بتائی جارہی ہے لیکن اے سی بی افسروں کی ٹیم اس کی جانچ کررہی ہے ۔اے سی بی کی سپر نٹنڈنٹ آفس اُما پرسنا نے آخباری نمائندوں سے بتایا کہ شرنیواس ریڈی جو سرکاری ملازمت میں ہے ان کے مکان پر چھاپہ مارکر کئی جائیدادوں کے دستاویزات کی چھاب بین کی جارہی ہے تمام دستاویزات کے چھان بین کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی اتنی بات کرتے ہوئے ایس پی نے میڈیا والوں سے بات کرنے سے انکار کردیا تمام چھان بین کے بعد تفصیلات بتانے کے لئے انہوں نے کہہ دیا۔ا ے سی بی افسروں کے چھاپہ مارنے کی اطلاع یہاں کے مقامی محکمہ پولیس کو بالکل نہیں تھی جب پولیس کو چھاپہ مارنے کی اطلاع صبح 8بجے ملی تو چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے اہلکار بھی پہنچ کر اے سی بی افسروں کا تعاون کرنے اور پریتی اسکول کے اطراف بندوبست کرنے میں مصروف ہوگئیں۔